Saturday, 04 July 2026, 03:36:18 am
 
بلوچستان میں ڈیجیٹل مہارتوں اور ای کامرس کے فروغ کا عمل تیزی سے جاری
June 28, 2026

بلوچستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ڈیجیٹل مہارتوں اور ای کامرس کے فروغ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

بلوچستان سوشیو اکنامک ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع سامنے آنے لگے ہیں۔

خاران رائفلز ڈیجیٹل اسکلز کاوش کے تحت بلوچستان کے علاقے خاران میں ای کامرس آئی ٹی سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں چار ماہرین طلبہ کو جدید ڈیجیٹل اور ای کامرس مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

منصوبے کے تحت بلوچستان کے 150 سرکاری و نجی کالجز میں دسمبر 2026 تک ای کامرس لیبارٹریاں قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے 40 کالجز میں ای کامرس لیبارٹریاں مکمل ہو چکی ہیں یا تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ای کامرس لیبارٹریوں کے ذریعے بلوچستان کے تقریباً 15 ہزار گریجویٹس کو ہر سال روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

ای کامرس لیبارٹریوں کا قیام بلوچستان میں ڈیجیٹل معیشت، ہنرمندی اور روزگار کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔