بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان کامیابی سے جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں مزید تین خوارج ہلاک کر دیے گئے ہیں۔
رواں ماہ کی پانچ تاریخ سے اب تک آپریشن شعبان اور علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دیگر کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پرایک سو پانچ خوارج دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔