بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے پندرہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
وزیراعلی بلوچستان کے مشیر اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ایس ایچ اوز سمیت نو پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد فرنٹیئر کور پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے علاقے میں آپریشن مکمل کیا اور ایک پولیس اہلکار کو بھی بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔