Wednesday, 15 July 2026, 09:24:47 am
 
سانحہ کچ مانگی، زیارت میں دہشت گردوں کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
July 13, 2026

 سانحۂ کچ مانگی کے خلاف زیارت میں مقامی شہریوں نے امن ریلی نکالی، جس میں بزرگوں، مقامی عمائدین، نوجوانوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے دہشت گردوں کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ انہوں نے سانحۂ کچ مانگی میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔

امن ریلی میں شریک زیارت کے شہریوں نے کہا کہ زیارت پاکستان کا پرامن ترین علاقہ تھا، دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کرکے امن دوبارہ بحال کیا جائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ زیارت کے عوام آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں۔