صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر دہشتگرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں حملے میں شہید کئے گئے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے حملے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ یہ لوگ بلوچستان کی ترقی، امن اور عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بلوچستان کا امن خراب نہیں کرنے دیا جائے گا۔