Tuesday, 09 June 2026, 06:28:52 am
 
سندھ میں طلباء کی حاضری کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کا آغاز
October 14, 2025

سندھ حکومت نے صوبے میں طلباء کے لئے ٹیکنالوجی پر مبنی حاضری کا جائزہ لینے اور اس میں خرابیوں کی درستگی کے نظام کا آغاز کیا ہے۔

یہ بات نظام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے زیرصدارت اجلاس میں کہی گئی۔

انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکنالوجی کے مکمل استعمال سے طالبعلموں کی حاضری کا جائزہ لیں تاکہ طالبعلموںکو سکول سے نکالے جانے کی شرح کو کم کیا جا سکے اور غیرحاضری کی وجہ معلوم کی جا سکے۔