Tuesday, 09 June 2026, 07:30:37 am
 
تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں،طاہراشرفی
June 08, 2026

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تمام مسائل اور تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں۔

انہوں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت نے معاملات کے پرامن اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

انہوں نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال راولاکوٹ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور ناقابل ِ قبول قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سکیورٹی اداروں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان ایک متفقہ قومی دستاویز ہے جو امن، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی امن کمیٹی ملک بھر میں ہم آہنگی اور استحکام کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔