آزاد کشمیر کے دیگراضلاع کی طرح مظفر آباد اور کوہالہ میں بھی زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
مظفرآباد میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔
اس کے علاوہ کوہالہ میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بھی کھلے ہیں۔
آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں بھی معمولاتِ زندگی رواں دواں ہیں۔
گزشتہ شام کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندعناصر نے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی مذموم کوشش کی، تاہم ان عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا ہے۔
راولاکوٹ میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
آزاد کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ریاستی رٹ کو یقینی بنا رہے ہیں ۔