Tuesday, 09 June 2026, 07:29:13 am
 
وزیراعظم کی سینئر سیاسی رہنما چودھری نثار سے خوشدامن کے انتقال پرتعزیت
June 08, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں سینئر سیاسی رہنما چودھری نثار علی خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے چودھری نثار علی خان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا  کی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر چودھری نثار علی خان کی خیریت بھی دریافت کی۔