Tuesday, 09 June 2026, 07:30:49 am
 
گورنر خیبرپختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
June 08, 2026

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں معدنیات، سیاحت، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا قیمتی اور نایاب معدنی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے تجارتی وفود کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

نیٹلی بیکر نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیے جدید تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کے اقدامات میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔

فریقین نے نوجوانوں کے لیے تعلیمی وظائف کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت کی اور صوبے میں ترقیاتی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔