Tuesday, 09 June 2026, 07:29:37 am
 
مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری بدھ کو پاکستان آئیں گے
June 08, 2026

سکھوں کے روحانی پیشوا گروارجن دیو کی شہادت کے حوالے سے مذہبی رسومات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو پاکستان آئیں گے۔

سکھ یاتری اپنے دورے کے دوران متعدد گردواروں کی زیارت کریں گے جن میں گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، فاروق آباد میں سچا سودا حسن ابدال میں پنجہ صاحب نارووال میں دربارصاحب کرتاپور اور ایمن آباد گوجرانوالہ میں روہڑی صاحب شامل ہیں۔

اس سلسلے میں مرکزی تقریب رواں ماہ کی سولہ تاریخ کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی۔

سکھ یاتری اس ماہ کی انیس تاریخ کو بھارت واپس روانہ ہوں گے۔