Wednesday, 15 July 2026, 02:24:11 am
 
پونچھ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح عسکریت پسندوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
July 14, 2026

آزاد کشمیر کے علاقے پونچھ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک کانسٹیبل شہید جبکہ فیڈرل کانسٹیبلری کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

سیکیورٹی فورسز کو پونچھ ڈویژن کے علاقے بیٹھک میں کلیئرنس آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ شہید ہونے والے اہلکارکا نام عاقب تھا جو میرپور ٹریفک پولیس میں کانسٹیبل تھے، جبکہ زخمی اہلکار فیڈرل کانسٹیبلری کے کانسٹیبل شہزاد ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔