Wednesday, 15 July 2026, 09:24:35 am
 
یومِ شہدائے کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا 1931 کے شہداء کو خراجِ عقیدت
July 13, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان 22 کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے 1931 میں سرینگر میں ڈوگرہ فوج کی فائرنگ کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آج یومِ شہدائے کشمیر پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شہداء کی قربانیوں کی یاد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شریک ہیں۔

صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعۂ کشمیر کے پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت میں اپنا فعال کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تنازعۂ کشمیر کے پُرامن حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کا حصول ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔