گلگت بلتستان کی نو منتخب حکومت نے اسمبلی میں مالی سال دوہزارچھبیس ۔ستائیس کی پہلی سہ ماہی کیلئے بیس ارب سینتالیس کروڑ تراسی لاکھ روپے کا عبوری بجٹ پیش کر دیا ہے۔
عبوری بجٹ قانون ساز اسمبلی کے رکن محمد علی اختر نے سپیکر عمران ندیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پیش کیا۔
اجلاس کے دوران سپیکر نے نو منتخب ارکانِ اسمبلی محمد دلپذیر اور محمد نسیم سے حلف بھی لیا۔