Tuesday, 14 July 2026, 05:41:41 am
 
پاکستان آئندہ دو سال او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی سربراہی کرے گا: اعظم نذیر تارڑ
July 13, 2026

خواتین کے بارے میں دو روزہ نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس آج اسلام آباد میں ختم ہو گئی۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کانفرنس کے اختتام کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ آئندہ دو سال کے لیے خواتین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی کانفرنس کی سربراہی سنبھالے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل طارق علی نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔