بلوچستان میں جاری مشترکہ "آپریشن شعبان" میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
رواں ماہ کی 5 تاریخ سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور121 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔