Tuesday, 14 July 2026, 05:40:39 am
 
خضدار کے علاقے زیدی میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی تحسین کو قوم کا سلام
July 13, 2026

بلوچستان کے علاقے خضدار میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے سپاہی تحسین نے وطن پر قربان ہو کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

سپاہی تحسین 10 جولائی کو خضدار زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں کے پولیس اسٹیشن حملے کو بہادری سے پسپا کرتے ہوئے شدید زخمی ہو ئے۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی تحسین شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں سپاہی تحسین شہید کے والد کے حوصلے اور ایمان نے مادر وطن سے محبت کا عملی ثبوت پیش کر دیا۔

بیٹے کی شہادت پر والد نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

شہید سپاہی تحسین کے جنازے پر ننھے بیٹے کی آواز نے ہر پاکستانی کی آنکھ کو نم کر دیا۔

وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے ایسے بہادر سپوت ہمیشہ قوم کا فخر رہیں گے۔