File Photo
وزیردفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمن کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے شہداء کی قربانیوں کی توہین قرار دیا ہے۔
ایکس ہینڈل پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک کہنہ مشق سیاستدان اور ممتازمذہبی رہنماء ہیں اور ان سے الفاظ کے انتخاب میں زیادہ ذمہ داری کی توقع کی جاتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی جوانوں کی وطن کیلئے قربانی کو ان کی تنخواہ سے جوڑنا نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ شہداء اور ان کے خاندانوں کی دل آزاری بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شخص محض تنخواہ کیلئے اپنی قیمتی جان کی قربانی نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ جان کی قربانی کے پیچھے کسی نظرئیے، عقیدے، فرض اور وطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے جوان اور شہری شہادتیں دے رہے ہیں ۔