وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرتگال کی کمپنیوں کو صوبے کے مختلف معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے یہ بات پرتگال کے سفیرPaulo Domingues سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔