Wednesday, 15 July 2026, 02:23:24 am
 
افغانستان میں غذائی بحران سنگین،90 فیصد بچے متاثر، یونیسیف کی نئی رپورٹ جاری
July 14, 2026

افغانستان میں غذائی بحران سنگین ہوگیا، جس سے 90 فیصد بچے متاثر ہیں۔

یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تقریباً 37 لاکھ افغان بچے شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ وسیع غذائی عدم تحفظ، ناقص صحت اور صاف پانی کی کمی کے باعث بچے شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔

یونیسیف کے مطابق غذا کی اس شدید کمی نے بچوں کی اموات اور جسمانی کمزوری کے خطرات کو 6 گنا بڑھا دیا ہے۔