Monday, 13 July 2026, 02:30:07 am
 
غیر قانونی افغان طالبان رجیم کے وزیر کا بھارت میں شرمناک اورمضحکہ خیز بیان، ماہرین کی کڑی تنقید
July 11, 2026

ماہرین نے افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری کو دہلی میں ان کے شرمناک اور مضحکہ خیز بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہے۔

طالبان رجیم کے وزیر کے بیان سے اس مؤقف کو تقویت ملتی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت اور افغانستان کا مرکزی کردار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم جبکہ طالبان رجیم کے غیر قانونی اقتدار میں مسلمانوں کو کافرقرار دے کر قتل، دونوں کے ڈی این اے میں مماثلت کی نشاندہی کرتا ہے۔

نریندر مودی کی جانب سے اسرائیل کو "فادر لینڈ" قرار دیا جا چکا ہے، چنانچہ ایک ڈی این اے کا بیان افغانستان، بھارت اوراسرائیل کی نظریاتی قربت اور ایک شجرۂ نسب کا عکاس ہے۔