امریکہ نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے غیر ملکی شہریوں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی مذمت کی ہے اور حراست میں لئے گئے امریکی شہریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان الزبتھ اسٹکنی (Elizabeth Stickney) نے افغان رجیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم اب بھی غیر ملکی شہریوں کو "یرغمال بنانے کی پالیسی" پرعمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ کے اہم ترین قومی مفادات میں شامل ہے۔
الزبتھ اسٹکنی نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پرطالبان رجیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صورتحال کو انتہائی خوفناک قرار دیا۔