Monday, 13 July 2026, 02:27:39 am
 
بھارت میں مسلمان خاتون کو ہندو انتہا پسندوں نے نقاب اتار کر سندور لگا دیا
July 12, 2026

بھارت میں ایک مسلمان خاتون کو ہندو انتہا پسندوں نے سرِعام ہراساں کیا اس کا نقاب زبردستی اتارا اور پیشانی پر سندور لگا دیا۔

دی ہندوستان گزٹ کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ضلع نوادہ کے علاقے کمال پور میں پیش آیا۔

ہندو انتہا پسندوں کے ایک ہجوم نے مسلمان خاتون کو زبردستی نقاب اتارنے پر مجبور کیا، اس کی پیشانی پر سندور لگایا اور "بجرنگ بلی" کے نعرے لگائے۔

خاتون کی شدید مزاحمت کے باوجود ہجوم واقعے کی ویڈیو بناتا رہا اور اسے ہر صورت ریکارڈ کرنے پر اصرار کرتا رہا۔

متاثرہ خاتون نے اسکوٹر پر وہاں سے نکلنے کی کوشش کی تاہم ہجوم اس کا مسلسل تعاقب کرتا رہا۔

یہ ریاست بہار میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں بھی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار ایک عوامی تقریب کے دوران ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب ہٹانے پر شدید تنقید کی زد میں آئے تھے۔