پاکستان نے اپنی بے مثال مہارت اور معیار کی بدولت عالمی فٹبال مقابلوں میں اپنی مستقل شناخت برقرار رکھی ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق سیالکوٹ میں دنیا کی تقریباً ستر فیصد فٹبالز کی تیاری نے پاکستان کو عالمی سپلائی چین میں نمایاں مقام دلایا ہے۔
پاکستان کی فٹبال انڈسٹری گزشتہ چالیس برسوں سے فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی مضبوط شناخت قائم کئے ہوئے ہے۔