Friday, 12 June 2026, 11:47:30 pm
 
دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں پولو فیسٹیول کا آغاز
June 12, 2026

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی پولو فیسٹیول 2026ء کا آغاز ہوگیا ہے۔

فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا، گلگتـ بلتستان کی حکومتوں اور پاک فوج کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شندور پولو فیسٹیول 2026ء کا افتتاح کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کو قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا۔

فیسٹیول کے پہلے روز روایتی حریف، چترال اور گلگتـ بلتستان کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور سراہا اور خوب لطف اٹھایا۔

تقریب کے دوران پیرا گلائڈنگ کا دلکش مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جس نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

شندور پولو فیسٹیول 3 روز تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے سیاح اور کھیلوں کے شائقین شرکت کر رہے ہیں۔