آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو64 رنز سے ہرا دیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 106 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ منیبہ علی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔