Tuesday, 16 June 2026, 12:27:37 am
 
فیفا ٹرافی کے ریت سے بنائے گئے مجسموں سے بلوچستان کی فنی صلاحیتیں اجاگر
June 14, 2026

گڈانی کے ساحل پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اور آفیشل لوگو کے ریت سے بنائے گئے مجسمے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں جس سے بلوچستان کی فنی صلاحیتیں اجاگر ہوئی ہیں۔

فنکار سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے اپنے منفرد فن کے ذریعے خوب پذیرائی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریت سے بنایا گیا مجسمہ بلوچستان کے عوام کی فٹبال سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔