Monday, 12 May 2025, 02:24:38 pm
 
اسلام آباد پولیس کا یوم تشکر فلیگ مارچ
May 11, 2025

 اسلام آباد پولیس کا یوم تشکر فلیگ مارچ کیا۔فلیگ مارچ کی قیادت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کی۔

فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوکر زیرو پوائنٹ ، خیابان چوک، جناح ایونیو ، شاہراہ دستور، سری نگر ہائی وے سے ہوتے ہوئے جناح سپورٹس کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوا۔

فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس کے سینئیر افسران سمیت تمام ڈویژن کی نمائندگی موجود تھی۔

 آئی جی سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس دفاع وطن میں ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔