Tuesday, 14 July 2026, 07:00:29 am
 
کالعدم انتشاری ایکشن کمیٹی کے سرغنوں کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش جاری
July 13, 2026

انتشاری کمیٹی تمام ہتھکنڈے ناکام ہونے کے بعد معصوم طلبہ و طالبات کو اپنے احتجاج کا ایندھن بنانے پر اتر آئی ہے۔ کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے سکولوں کے معصوم بچوں اور بچیوں کو بطور حربہ استعمال کرنے کی ترغیب دے دی۔

ویڈیو میں انتشاری کمیٹی کے سرغنہ کی جانب سے مذموم عزائم کے حصول کیلئے طلبا کو استعمال کرنے پراکساتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

انتشاری کمیٹی کے سرغنہ نے اشتعال انگیز بیان میں کہا کہ 13جولائی کو احتجاجی مظاہرے میں ہم اپنے بچوں کو سکولوں کی یونیفارم اور بیگز کےساتھ لے کر نکلیں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کے ہاتھوں میں کتابیں اور بینرز ہوں گے۔

کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ پہلے بھی بچوں کو سکولوں سے باہر رکھنے جیسے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیان دے چکے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق تمام تراوچھے ہتھکنڈے کی ناکامی اورعوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد انتشاری کمیٹی اب عورتوں اور بچوں کو بطور شیلڈ استعمال کرنا چاہتی ہے۔ بچوں کے مستقبل اور آزاد جموں و کشمیر کے امن و امان کے دشمن کبھی بھی عوام کے حقوق کے محافظ نہیں ہو سکتے۔ 

کالعدم ایکشن کمیٹی اپنے بیرونی آقاؤں کی ایماء پر مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے نئی نسل کی تعلیم و تربیت اور مستقبل کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔