Monday, 13 July 2026, 02:27:08 am
 
صدر اور وزیراعظم کی ماشکیل میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی مذمت
July 12, 2026

فائل فوٹو

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں معصوم مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ہر شہری کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔