Monday, 13 July 2026, 02:28:14 am
 
بلوچستان کے ضلع واشک میں فتنہ الہندوستان کے حملے میں پانچ مزدور شہید
July 12, 2026

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پانچ مزدور شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے بزدل دہشت گردوں نے معصوم اور نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔

شہید ہونے والے مزدوروں میں محمد بلال ، محمد حسن، محمد قدیر، محسن اور بلال شامل ہیں۔

دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزیمت کا شکار فتنہ الہندوستان کے بزدل دہشت گرد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔