پاکستان اور کویت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی سطح پر روابط سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی اکتیسویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کویت کے وزیرِ اعظم احمد عبداللہ الاحمد الصباح کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔