پاناما کے جنوبی علاقوں میں سات اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی بارہ اعشاریہ چھ کلومیٹر تھی اوراس کا مرکز دارالحکومت سے تقریباً دو سو کلومیٹر دور کم آبادی والے علاقے میں تھا۔
زلزلے سے عمارتوں کو نقصان پہنچاتاہم ہلاکتوں یا بڑے پیمانے پر تباہی کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔