Monday, 12 October 2026, 03:34:20 am
 
بھارت،کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا
October 11, 2026

بھارت کے شہر دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں نوجوانوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سینکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی Abhijeet Dipke اور دو سینئر رہنمائوں Saurav Das اور آشوتوش رانکا کو بھی گرفتار کر لیا وہ احتجاجی مظاہروں میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچے تھے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین کو روکنے کیلئے نئی دہلی میں ہزاروں نیم فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ میٹرو سروس اور بازار بند کر دیے گئے ہیں۔

مظاہرین ریاستی انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات اور ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنرGyanesh کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔