امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں بھارتی حکومت کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے کم از کم معیارات پر پورا اُترنے میں بھی ناکام رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں قومی لائحہ عمل اور موثر بین الوزارتی کمیٹی نہ ہونے کے باعث وہاں ادارہ جاتی کوششیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
مودی حکومت کی گرفت کمزور ہونے کے باعث بھارت کے انسانی سمگلر عالمی سطح پر خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔