Monday, 13 July 2026, 03:36:28 am
 
ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری کی برسی
July 12, 2026

ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل، ممتاز براڈکاسٹر اور شاعر ذوالفقار علی بخاری کی 51ویں برسی آج منائی گئی۔

وہ 1904 کو پشاور میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل مقرر ہوئے۔

ریڈیو پاکستان سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1967 میں وہ پاکستان ٹیلی وژن کراچی مرکز کے پہلے جنرل منیجر بھی بنے۔

ذوالفقار علی بخاری نے متعدد کتابیں تصنیف کیں، جن میں ان کی مشہور سوانح عمری '' سرگزشت'' اور موسیقی پر لکھی گئی کتاب'' جو کچھ میں نے کہا''خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

وہ 1975ء میں آج کے روز کراچی میں انتقال کرگئے۔