File Photo
وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے 114 نواز شریف سینٹرز آف ایمیننس14 اگست تک فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور میں اس منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ستمبر تک ایسے 300 مراکز کے قیام کا ہدف بھی مقرر کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ سینٹرز تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 65 نواز شریف سینٹرز آف ایمیننس میں داخلوں کے لیے 71 ہزار سے زائد طلبہ نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔