Friday, 12 June 2026, 11:45:23 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم، خشک، میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
June 10, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم کشمیر اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور کراچی تیس

پشاور چوبیس

کوئٹہ بیس

مری اور گلگت پندرہ

جبکہ مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، اننت ناگ اور بارہ ہمولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے کاامکان ہے جبکہ شوپیاں اور پلوامہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلودرہنے،تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ سات اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔