ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عمر جاوید نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے بھر میں آئندہ مون سون سیزن کے پیش نظر مکمل تیاری یقینی بنائیں۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مشینری، آلات، افرادی قوت کی دستیابی اور دوسرے وسائل سے متعلق رپورٹس جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں مون سون کیلئے تیاری کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ کے علاوہ فوری منصوبہ بندی، وسائل کی دستیابی اور بروقت ہنگامی کارروائی کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔