محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور جنوبی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی و شمال مشرقی پنجاب میں شام اور رات کے اوقات میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بتیس
کراچی اکتیس
پشاور ستائیس
کوئٹہ بائیس
گلگت انیس
مری سترہ
اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا جبکہ شوپیاں اور پلوامہ میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے، تیزہوائیں چلنے اورکہیںکہیںگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور پلوامہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اکتیس، لیہہ تین، شوپیاں سترہ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔