Friday, 27 December 2024, 06:27:37 am
 
ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعدادمیں مسلسل کمی
March 12, 2022

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور مثبت شرح اب صرف ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید چھ افراد جاں بحق اور پانچ سو اکہتر نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔چھ سو اکتالیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔