ملک میں کوروناوبا پھیلنے کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے اورمثبت کیسزکی شرح ایک اعشاریہ سات صفرفیصدتک گرگئی ہے۔آج نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کوروناوبا سے مزیددواموات ہوئی ہیں اور کوروناسے متاثرہ چارسوباسٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق کوروناوائرس کے پانچ سوسترمریضوں کی حالت ابھی تک نازک ہے۔