وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پانچ روزہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔
پاکستان ٹیلی ویژن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مہم اسلام آباد، سندھ اور پنجاب کے سکولوں میں اس ماہ کی چوبیس تاریخ تک جاری رہےگی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ وزارت صحت نے وزارت تعلیم کے تعاون سے ویکسی نیشن کےلئے سکول کے بچوں کے نادرا کی بنیاد پر اعداد و شمار مکمل کرلئے ہیں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کے لئے کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کی ویکسین مہم میں حکومت پاکستان کی مدد کررہا ہے۔