Thursday, 12 November 2026, 06:26:51 pm
 
پاکستان سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرُعزم ہے، قیصر احمد شیخ
November 11, 2026

سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، جاری اقتصادی اصلاحات اور شفاف، مسابقتی اور سرمایہ کار دوست کاروباری ماحول قائم کرنے کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

وہ آج جنیوا میں ورلڈ ایسوسی ایشن آف انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسیز کے زیر اہتمام تیسویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاری کی اگلی دہائی کے موضوع پر اعلیٰ سطح کے وزارتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

قیصر احمد شیخ نے بالخصوص کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر سمیت ملک کی بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کو علاقائی روابط، بین الاقوامی تجارت، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے لیے اہم اثاثے قرار دیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان ایسی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے جو صنعتی صلاحیت کو مضبوط بنائے، جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائے، مقامی سپلائی چینز کو ترقی دے، برآمدات بڑھائے اور روزگار کے معیاری مواقع پیدا کرے۔