Thursday, 12 November 2026, 06:26:49 pm
 
پاکستان اور ازبکستان کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
November 11, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون تنظیم کے فریم ورک کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ علاقائی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔