نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معدنیات کا شعبہ قومی اقتصادی ترقی اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک اہم محرک ہے۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2026 کے سلسلے میں سفارتی رابطوں اور انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
نائب وزیراعظم نے فورم کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے آنے والے تمام غیر ملکی معززین اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے، بہترین پروٹوکول انتظامات اور مربوط انتظامات کی اہمیت پر زور دیا۔