Thursday, 12 November 2026, 06:26:56 pm
 
چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ ہے، فیلڈ مارشل
November 11, 2026

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ ہے۔

وہ آج جہلم میں آرمی مارکس مین شپ یونٹ میں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے چھیالیسویں مرکزی مقابلوں کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

فیلڈ مارشل نے بہترین نشانہ بازی اور مہارت کا مظاہرہ کرنے والے نشانہ بازوں کو سراہا۔