Monday, 12 October 2026, 03:34:25 am
 
توقیر حسین شاہ کا باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ
October 11, 2026

 

وزیراعظم کے مشیر سید توقیر حسین شاہ نے بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعادہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیسکو کے انتظامی بورڈ کے دو سو پچیسویں اجلاس میں پاکستان کا قومی موقف پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کثیر جہتی اداروں، ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون اور عالمی مسائل، خصوصاً ترقی پذیر ممالک کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی پاکستان کی طرف سے بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے سکول نہ جانے والے بچوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی لائحہ عمل تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے دنیا بھر میں یونیسکو کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی حمایت کا اظہار کیا۔