Sunday, 11 October 2026, 02:41:22 pm
 
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کیلئے ایڈوائس وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر بھجوادی گئی
October 11, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج  اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کو خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے صوبائی حکومت کی دانستہ لاتعلقی کے تناظر میں حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کابینہ نے وزیراعظم کو تجویز دی کہ وہ صدر مملکت کو مشورہ دیں کہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر آئین پاکستان کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس سے ایڈوائس ایوان صدر بھجوا دی گئی ہے۔