Monday, 12 October 2026, 03:34:33 am
 
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر کے پی
October 11, 2026

 

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے صوبے کے عوام کے نام ایک پیغام میں ان پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور جھگڑے سے مکمل اجتناب کریں۔

گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہشمند ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کا مزید ساتھ نہیں دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے باہمی تجربات اور مشترکہ کوششوں سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔